یونیورسٹی آف کمالیہ کا اعلیٰ سطحی کورین وفد کےساتھ ایم او یو سائن

لاہور(بیورو چیف)یونیورسٹی آف کمالیہ میں بین الاقوامی تعاون کے ایک اہم سنگ میل کے طور پر کوریا سے آئے ہوئے اعلی سطحی تعلیمی وفد کے ساتھ مفاہمت کی ایک یاد اشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔ جسکے تحت مشترکہ تحقیق ، فیکلٹی و طلبہ کے تبادلے ، تعلیمی و تکنیکی اشتراک اور ثقا فت روابط کو فروغ دینے کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ کورین تعلیمی وفد کے دورے کا مقصد دونوں مما لک کے تعلیمی اداروں کے درمیان طویل المدتی اور پائیدار شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔ یہ دورہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنا لو جی بورڈ (PITB)کے تعاون اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی رہنمائی میں ممکن ہوا۔ جو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عالمی معیار کی تعلیم کے ویژن کی عملی عکاسی ہے۔ کورین وفد کا یونیور سٹی پہنچنے پر وائس چانسلر سمیت یونیورسٹی انتظامیہ اور سینئر فیکلٹی نے پرتپاک استقبال کیا۔ جبکہ مہمانوں کو روایتی انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب نے کہا کہ کورین تعلیمی وفد کیساتھ طے پانے والا معاہدہ یونیورسٹی آف کمالیہ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہمارے اساتذہ اور طلبہ کو بین الاقوامی تحقیقی ماحول سے مستفید ہونے کے مواقع میسر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں