یونیورسٹی آف کمالیہ کی سنڈیکیٹ کا پانچواں اجلاس

کمالیہ( نامہ نگار)یونیورسٹی آف کمالیہ کی سنڈیکیٹ کا پانچواں اجلاس پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پی ایچ ای سی، لاہور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیر برائے اعلی تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے کی۔ اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پر و فیسر ڈاکٹر یاسر نوا ب،سیکریٹری، محکمہ ہائر ایجو کیشن ڈاکٹر فرخ نوید،چیف آپریٹنگ آفیسرپی ایچ ای سی ڈاکٹر منصور بلوچ ، وائس چانسلریونیورسٹی آف لاہورڈاکٹر محمد اشرف،رکن قومی اسمبلیر یاض فتیانہ ، سابق سینئر سول سرونٹبابر یعقوب فتح محمد،رابعہ سلطان، ایڈیشنل سیکریٹر ی زاہدہ اظہر، شاہد امتیاز محکمہ قانون، ڈپٹی سیکریٹری انعام شاہ ، اور محکمہ خزانہ کے نمائندے نے شرکت کی۔ایجنڈا نکات صائمہ فرمان، رجسٹرار و سیکریٹری سنڈیکیٹ، نے پیش کیے ۔اجلاس میں سنڈیکیٹ نے متعدد اہم انتظامی، تدریسی اور حکمت عملی سے متعلق امور کی منظوری دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں