یونیورسٹی آف کمالیہ کی گیارہویں سنڈیکیٹ میٹنگ

کمالیہ (نامہ نگار)یونیورسٹی آف کمالیہ کی 11ویں سنڈیکیٹ میٹنگ پیر کے روز پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، لاہور میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت پرو چانسلر اور صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم رانا سکندر حیات نے کی۔اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر یاسر نواب، محکم اعلی تعلیم، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندگان، اراکینِ صوبائی اسمبلی اور حکومتِ پنجاب کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ سنڈیکیٹ نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی اور یونیورسٹی میں جاری تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس کے دوران تعلیمی و انتظامی امور، ادارہ جاتی نظم و نسق کو مزید مثر بنانے ، شفافیت اور میرٹ کے فروغ، اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اہم معاملات پر غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں