39

یوٹیلٹی اسٹورز کی170سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(بیوروچیف)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ترجمان یوٹیلٹی اسٹورزکا کہنا ہے کہ قیمتوں میں 10سے لیکر 190روپے تک کم کی گئی ہے ، 170سے زائد اشیاء کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا،چائے ،مصالحہ جات اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے بھی 800سے زائد اشیاء سستی کی گئی تھیں،یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کیلئے کسی بھی قسم کی کوئی شرط لاگو نہیں،ملک بھر کے تمام شہری یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں