12

یوٹیلٹی بلز کی وجہ سے عوام کاجینا محال ہوچکاہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنماوسابق چیئرمین بلدیہ پیرمحل چوھدری خالد سردار نے کہاہے کہ یوٹیلیٹی بلوںکی وجہ سے عوام پاکستان کا جینا محال ہوچکا ہے پاور کمپنیوں کی لوٹ مار کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں حد سے بڑھ چکی ہیں ان معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے پٹرول، بجلی و گیس کی قیمتوں میں بے جا اضافہ عوام کا معاشی قتل عام ہی نہیںبلکہ بہت بڑی ناانصافی ہے ۔ پی ٹی آئی کاپیدا کیا گیا معاشی بحران ابھی ختم نہیں ہواتاہم میاں نواز شریف قوم کی پوری مشکلات کاخاتمہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں