یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کی برطرفی کا عمل شروع

اسلام آباد (بیوروچیف) یوٹیلٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنیکا عمل شروع کردیا گیا اور لاہور سے 150ڈیلی ویجزملازمین کونوکری سے نکال دیا گیا۔یوٹیلٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا لیٹر جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو اپنی ملازمت سے فوری برخاست کیا جا رہا ہے۔خط میں ڈیلی ویجز ملازمین کو متعلقہ اکانٹ آفیسر سے حساب کلیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر لاہور سے یوٹیلٹی اسٹورزکے 150ڈیلی ویجزملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد 3000سے زائد ہے اور تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنا کا فیصلہ ہوا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اگلے مرحلے میں تمام کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں