55

یوٹیلیٹی اسٹور پر قطار میں کھڑا شخص ہارٹ اٹیک سے چل بسا

لاہور(بیوروچیف) یوٹیلیٹی اسٹور میں سامان کی خریداری کے لیے قطار میں کھڑا شخص اپنی باری آنے سے پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ساندہ میں یوٹیلٹی اسٹور میں قطار میں سامان خریدنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرنے والے شخص کو اچانک دل کا دورہ پڑا۔ پولیس کے مطابق 53 سالہ محمد سہیل گھریلو سامان کی خریداری کے لیے یوٹیلٹی اسٹور آیا ہوا۔پولیس نے ڈیتھ باڈی کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں