یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کے 3500 ملازمین فارغ

اسلام آباد (بیوروچیف) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے 3ہزار 500سے زائد کانٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔سیکرٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹیلیٹی اسٹورزعارف شاہ کے مطابق ریجنل مینجرز کواس ضمن میں لیٹرز بھجوا دیے گئے ہیں۔ ریجنل مینیجرز گریڈ ایک سے تیرہ تک کے ملازمین کو فارغ کرنے کے اختیارات رکھتے ہیں ۔اس فیصلے کے بعد کانٹریکٹ ملازمین نے اسکیم موڑ لاہور پر احتجاج کی کال دے بھی دی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز یونین کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کے حکم امتناعی کے باوجودکانٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا غیر قانونی ہے۔ پیر کو اس سلسلے میں توہین عدالت کی رٹ بھی دائر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں