29

یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان آگیا

اسلام آباد(بیوروچیف) یوٹیلیٹی سٹورز پر درجنوں برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاجاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت شیمپوز، صابن، سرف، کیچپ، نوڈلز سمیت درجنوں اشیاء مہنگی کی گئی ہیں۔صابن 30 روپے اور ہینڈ واش کی قیمت میں 21 روپے تک کا اضافہ کیا گیا، بچوں کا خشک دودھ 140 روپے، ایک کلو سرف 59 روپے، ٹوائلٹ رول 10 اور ٹشو پیپر کا ڈبہ 43 روپے تک مہنگا کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق باڈی واش 400 ملی گرام 42 روپے، چلی گارلک ساس 50 روپے مہنگا ہوا ہے، کیچپ 30 روپے، نوڈلز چکن اور چیز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، بچوں کے ڈائپرز کی قیمتیں 350 روپے تک بڑھ گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں