یوٹیوبر مسٹر بیسٹ 1ارب ڈالر کی دولت کے مالک بن گئے

اسلام آباد (شوبز نیوز) یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی دولت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی جس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے سب سے کم عمر ارب پتی بن گئے۔مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے، انہوں نے محض 27 برس کی عمر میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا، ان کی دولت 1 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔وہ اس وقت دنیا کے سب سے کم عمر ارب پتی بن گئے ہیں جنہوں نے اپنی دولت وراثت کے بجائے مکمل طور پر خود کمائی ہے۔مسٹر بیسٹ نے کم عمری میں یوٹیوب کا آغاز کیا اور 2017 میں ایک ویڈیو I Counted to 100,000 کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی، اس کے بعد انہوں نے ایک کے بعد ایک منفرد چیلنجز، بڑی انعامی رقموں پر مبنی ویڈیوز، اور سماجی خدمات پر مبنی پروجیکٹس کے ذریعے لاکھوں دل جیتے۔مسٹر بیسٹ نے یوٹیوب کے ساتھ ساتھ کاروبار کی دنیا میں بھی قدم رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں