یوٹیوب سے سیکھ کر نوجوان نے 14لاکھ ڈالر کی کمپنی بنا لی

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے نوجوان نے یوٹیوب سے سیکھ کر14لاکھ ڈالر کی کمپنی بنا لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوان لی نامی ایک نوجوان نے بغیر کسی رسمی تعلیم یا کاروباری تجربے کے صرف یوٹیوب سے ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھ کر 14 لاکھ ڈالر کی ویڈیو پروڈکشن کمپنی کھڑی کر لی۔نوجوان نے ابتدا میں مقامی کاروباری افراد کو کم قیمت پر ویڈیو سروسز فراہم کر کے اپنا پورٹ فولیو بنایا، پہلے سال اس کی آمدنی صرف 8,500 ڈالر رہی، دوسرے سال یہ بڑھ کر 17,400 ڈالر ہوئی مگر کوویڈ وبا نے زیادہ تر کلائنٹس چھین لیے۔ تیسرے سال لاک ڈان کے دوران آمدن دوبارہ کم ہو کر 12,350 ڈالر رہ گئی مگر اس نے ہمت نہیں ہاری، ساری کمائی کاروبار میں لگائی اور ہزاروں کولڈ ای میلز بھیجیں،اسی سال کے اختتام پر اس کی آمدن اچانک 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر تک جا پہنچی۔ چوتھے سال انہوں نے پہلا ملازم رکھا اور بزنس 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ پانچویں سال 15 افراد پر مشتمل ٹیم اور بڑے برانڈز کے ساتھ کام کرتے ہوئے کمپنی کی مجموعی آمدن 14 لاکھ ڈالر ہو گئی۔اپنی جدوجہد پر بات کرتے ہوئے ٹوان لی نے کہا کہ کئی بار ہار ماننے کا سوچا، مگر خوش ہوں کہ ڈٹا رہا،کاروبار میری زندگی کا سب سے مشکل مگر سب سے زیادہ تسلی بخش تجربہ رہا،شوشل میڈیا پر نوجوان کی کہانی وائرل ہونے کے بعد صارفین نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے محنت، صبر اور مستقل مزاجی کی زندہ مثال قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں