یو اے ای ایمبیسیڈر کپ’ فائنل میں جیریز نے قطر کو شکست دیدی

اسلام آباد(سپورٹس نیوز) 14 ویں یو اے ای ایمبیسیڈر کپ رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جیریز نے قطر ایمبیسی کو شکست دے کر ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یو اے ای سفارتخانے کے زیر اہتمام منعقدہ رنگارنگ ایونٹ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تمام ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کی۔ایونٹ کے فائنل میں جیریز پاکستان نے خیام خٹک کے تین اور ثاقب انور کے ایک گول کی بدولت قطر ایمبسی کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ افغانستان نے وزارت خارجہ کی ٹیم کو 1ـ4 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں