یو اے ای میں شدید گرمی ‘پارہ 51 ڈگری سے تجاوز کرگیا

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔دنیا کے مختلف ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی شدید گرمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق یکم اگست کو سویحان اور العین میں درجہ حرارت 51.8ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیا جو اس سال اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔اس کے علاوہ دبئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔شدید گرمی کے پیش نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دوپہر 2سے شام 4بجے تک دھوپ میں کام نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹرز نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گرمی کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی اور ہیٹ اسٹروک سمیت دیگر صحت کی پیچیدگیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے لہذا شہری بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں