یو اے ای کو برآمدات میں28فیصد اضافہ

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کا اعلان دبئی میں پاکستانی کمرشل اور ٹریڈ قونصلر علی زیب نے کیا۔علی زیب دبئی میں پاکستان قونصل خانے اور پاکستان بزنس کونسل کی سحور محفل سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2024سے لے کر فروری 2025تک پاکستان کی 1.2 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹس متحدہ عرب امارات کیلئے ہوئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28فیصد اضافہ ہیں۔پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں سحور محفل کا مقصد دبئی چیمبر آف کامرس میں رجسٹرڈ دیگر ممالک کی بزنس کونسلز اور غیر ملکی سفارتکاوں کو پاکستان ٹریڈ شو کیلئے شرکت کیلئے دعوت دینا تھا۔ پاکستان قونصل جنرل دبئی حسین محمد اور چیئرمین پاکستان بزنس قونصل دبئی شبیر مرچنٹ نے غیر ملکی مندوبین کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔پاکستان قونصل جنرل دبئی حسین محمد نے غیر ملکی مندوبین کو پاکستان میں ٹریڈ شو میں شرکت کرنے ولے خواہشمند سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔چیئرمین پاکستان بزنس قونصل دبئی شبیر مرچنٹ نے بتایا کہ دبئی سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا وفد لاہور میں میگا ٹریڈ شو میں شرکت کرے گا۔واضح رہے کہ لاہور میں ہیلتھ، انجینئرنگ، اینڈ منرلز شو (ایچ ای ایم 2025) کا چوتھا ایڈیشن 17سے 19اپریل 2025تک منعقد ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں