یو ٹیوبرمسٹر بیسٹ عالمی سطح پر تنقید کا شکار

واشنگٹن (شوبز نیوز) دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 2.6 بلین ڈالر لگایا جاتا ہے، لیکن ان کے ذاتی اکانٹ میں تقریبا کوئی کیش موجود نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ قرض لے کر اخراجات پورے کرتے ہیں اور اگر کمپنی کے شیئرز کو نکال دیا جائے تو عام لوگوں کے پاس ان سے زیادہ کیش ہو سکتا ہے۔ یوٹیوب پر ان کے چینل کو اب تک 107 بلین سے زائد ویوز ہیں جبکہ کل سبسکرائبرز 459 ملین ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں