یکساں بنیادی نرخوں کی منظوری

اسلام آباد (بیوروچیف) ایک بڑے فیصلے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مالی سال 2025-26کے لیے ملک بھر میں بجلی کے بنیادی نرخوں میں زیادہ سے زیادہ 1.16 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ جولائی 2025سے نافذ العمل ہو گا اور اس کا مقصد عوام کو مہنگائی کے دوران یوٹیلیٹی بلز میں ریلیف دینا ہے۔یہ فیصلہ نیپرا نے بجلی ایکٹ کی شق 31(4)کے تحت حکومت کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر کیا۔ نیپرا نے یکم جولائی کو عوامی سماعت کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے تاکہ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جا سکے۔یہ نیا ملک گیر یکساں ٹیرف گزشتہ سال کے بقایاجات کی مد میں 58.68ارب روپے کی وصولی بھی شامل رکھتا ہے، جو اگلے 12ماہ میں صارفین سے وصول کی جائے گی۔ تاہم نیپرا نے واضح کیا ہے کہ انٹر-ڈسکو ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سے وفاقی حکومت کو کوئی آمدنی حاصل نہیں ہو گی بلکہ یہ صرف تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی مجموعی مالی ضروریات کے اندر ہی رہے گی۔اس نئے ٹیرف کے تحت، وفاقی حکومت مختلف صارفین کو 249ارب روپے کی سبسڈی دے گی تاکہ یہ کمی ممکن بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں