57

یکم رمضان المبارک کو تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

اسلام آباد(بیوروچیف)سٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان المبارک کو تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے جبکہ ملازمین کو زکوٰةکی کٹوتی کیلئے دفتر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک (ایس بی پی) نے یکم رمضان المبارک کو بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لئے تمام بینک بند رہیں گے۔سٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان المبارک کو زکوٰةکی کٹوتی کے لئے ”بینک تعطیل” ہوگی، تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں