یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے…….

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما حلقہ پی پی115 کے رکن صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔میاں طاہر جمیل ایم پی اے نے اپنے بیٹوں بیرسٹر میاں آفاق طاہر اور میاں سعد طاہر سمیت تمام فیملی ممبران کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔بیت اللہ کے سامنے کھڑے ہوکر پاکستان کی سلامتی ‘ تعمیر وترقی ‘ خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔عمرہ ادائیگی کے بعد میاں طاہر جمیل ایم پی اے ا پنے بیٹوں اوردیگر فیملی ممبران کے ہمراہ مد نی کریم آقاۖ کے روضہ اطہر پر سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے مدینہ طیبہ جائینگے وہاںپر بھی خصوصی دعائیں مانگیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں