یہ فلم نہیں، حقیقت ہے، فہد مصطفی کا بھارتیوں کو دبنگ پیغام

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے معروف اداکار اور جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفی نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی پر واضح موقف اپناتے ہوئے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور پاکستان کی بروقت اور مثر عسکری حکمت عملی کو سراہا ہے۔ فہد مصطفی نے جیتو پاکستان کے حالیہ شو کی افتتاحی تقریب میں پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور بھارتی رویے پر کھل کر تنقید کی۔ان کا کہنا تھا،یہ کوئی فلمی سین نہیں، حقیقی دنیا میں پاکستان جواب دیتا ہے، اور جواب دینا جانتا ہے۔ آئندہ ایسی غلطی نہ دہرائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ذہنی طور پر زیادہ برداشت رکھنے والی اور کشادہ دل ہے، اور یہی ہماری اصل طاقت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں