پی ٹی اے کا فکسڈ سٹیلائٹ سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنس جاری کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی اے کی جانب سے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کیلئے ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے اور فکسڈ ارتھ اسٹیشنز اور فکسڈ گیٹ وے ارتھ اسٹیشنزکے قیام کی اجازت ہوگی جبکہ ایف ایس ایس لائسنس کے تحت فکسڈ ٹرمینل ارتھ اسٹیشنز بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔مسودہ کے مطابق یہ سروس صرف رجسٹرڈ سیٹلائٹ آپریٹر کے ذریعے فراہم کی جا سکے گی اور عوامی سوئچڈ زمینی نیٹ ورک اور موبائل سیٹلائٹ سروسز کی ممانت ہوگی۔لائسنس کے تحت ریڈیو اور ٹی وی براڈکاسٹنگ، بحری جہاز، ہوائی جہاز اور گاڑیوں کیلئے سیٹلائٹ پر مبنی سروسز کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ پی ٹی ایایکٹ ، رولز اور پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز رولز 2024 کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں