48

1حلقہ اور اس میں PTI کے 9امیدوار مد مقابل

پشاور (نامہ نگار)پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے32سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے9امیدوار سامنے آ گئے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فارم33میں ایک ہی حلقے سے پی ٹی آئی کے رہنما آصف خان، شیرافضل مروت اور عرفان سلیم کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل ہے جبکہ پی ٹی آئی کے قاسم علی شاہ، خالد مسعود، ظہور قادر نے بھی این اے 32 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما الیاس محمد، صمد مرسلین، رضوان بنگش اور جاوید نسیم بھی اسی حلقے سے الیکشن میں حصہ لینے والوں میں شامل ہیں۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق پارٹی نے آصف خان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں