1قتل،ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق،خاتون نے خود کشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑوںسے دلبرداشتہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کر لی معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے مخالف کو قتل کر کے نعش نہر برد کر دی۔ ٹریفک حادثہ میں نوجوان چل بسا، جعلی و غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والا گرفتار،سادح لوح شہری کو سرکاری ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر کنگال کر دیا، قاتلانہ حملہ میں خاتون سمیت 3افراد لہولہان ہو گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کی 27سالہ عالیہ بی بی زوجہ احمد نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں ، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہا ںوہ دوران علاج دم توڑ گئی،نواحی گائوں 232ر۔ب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان ارشاد وغیرہ نے آہنی راڈ کے وار کر کے عامر علی کو قتل کر کے نعش نہر برد کردی، تھانہ گڑھ کے علاقہ سمندری تاندلیانوالہ روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار اظہر ولد انور سکنہ549گ ب لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے دیں،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایف ایس او رمیض نے وارث پورہ روڈ پر کامیاب چھاپہ مار کر غیر معیاری اور جعلی دجودھ فروخت کرنے پر دکاندار علیم کو قابو کر کے بھاری مقدار میں غیر معیاری دودھ کو تلف کر دیا، ملک محمد اصغر نے کوتوالی پولیس کو بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم طاہر نے اس کے بھانجے کو سرکاری نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم ہتھیا لی، علاوہ ازیں مختلف واقعات میں قاتلانہ حملوں کے دوران مشتعل ملزمان شہباز وغیرہ نے 428گ ب رانی بی بی،ترکھانی کے علاقہ میں عداوت کی بنا پر ملزمان بائو وغیرہ نے ریاست علی کے بھائی اور تاندلیانوالہ کے علاقہ409گ ب کے آصف نے بتایا کہ پرانی دشمنی کی بناء پر ملزمان عمران وغیرہ نے اس کی بھتیجی پٹھانی بی بی کو بری طرح زخمی کر دیا۔ ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ،مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں