اسلام آ باد(بیوروچیف)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے صحت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر، دسمبر2022میں دوائیں اور طبی سہولتیں ساڑھے13فیصد مہنگی ہوئیں، دسمبر میں دواوں اور خام مال کی قیمتوں میں15عشاریہ40فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں طبی آلات کی قیمتوں میں6فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا’ دسمبر میں ڈاکٹروں کی فیس میں15 فیصد، دانتوں سے متعلق علاج13اعشاریہ59 فیصد، میڈیکل ٹیسٹس16اعشاریہ40فیصد اور ہسپتالوں کی فیس میں ساڑھے6فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو ادویات کے لئے خام اور طبی آلات کی درآمدات میں آسانی اور ٹیکسوں میں کمی سے ان کی قیمتوں میں کمی لانا ضروری ہے۔
63