59

1ماہ میں قرضوں کے بوجھ میں2.8 ارب ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف)سعودی عرب کی جانب سے2ارب ڈالر کے ٹائم ڈپازٹ اور چین کی جانب سے ڈریگن ملٹی رول فائٹرایئر کرافٹ کیلئے پاکستان ایئر فورس کو508ملین ڈالر رقم دینے سے پاکستان کا قرض جولائی 2023کو موجودہ مالی سال کے پہلے مہینے میں2.8ارب ڈالر بڑھ گیا ہے۔ ان دوبڑے قرضوں نے جولائی 2023میں پاکستان کا قرض جہاں 2.8 ارب ڈالر بڑھا دیا ہے وہیں گزشتہ سال اسی ماہ میں پاکستان پر قرض کا بوجھ صرف 185ملین ڈالر بڑھا تھا۔ پاکستان کو 100 ملین ڈالر سعودی عرب سے تیل کی سہولت کے طوربھی ملے تھے۔ یہ تمام قرض ملنے سے اسلام اباد کو اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھا کردکھانے کا موقع ملا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مجموعی ضمانتوں کی ایک حد ہے ۔حکومت کو آئی ایم ایف سے ایس بی اے پروگرام کے تحت اس کی حد 3 ارب ڈالر کے نیچے رکھنا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں