1ماہ میں واسا ڈیفالٹرز سے1کروڑ27لاکھ ریکوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ 27لاکھ روپے سے زائد ریکوری جبکہ بلز کی عدم ادائیگی پر 151نادہندگان کے کنکشن منقطع کردئیے گئے۔ ایم ڈی واسا عامر عزیز نے ریونیو ڈائریکٹوریٹس کو ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کی تھی جس پرعمل درآمد کرتے ہوئے ریونیو ڈائریکٹرز محمد اقبال ملک اور عمر افتخار کی زیر نگرانی ریونیو اور ڈس کنکشن ٹیموں نے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف جامع اور موثر کاررروائیاں کیں جس کے تحت فروری میں نادہندہ صارفین سے مجموعی طور پرایک کروڑ 27لاکھ 79 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری گئی جبکہ نادہندگان کے 151سیوریج و واٹر سپلائی کنکشن منقطع کئے گئے جس میں ریونیو ڈائریکٹوریٹ ایسٹ نے 77لاکھ 98ہزارروپے سے زائد ریکوری کی اور68نادہندگان کے کنکشن منقطع جبکہ ریونیو ڈائریکٹوریٹ ویسٹ نے 49لاکھ 81ہزار روپے سے زائد کی ریونیو ریکوری اور 83نادہندگان کے کنکشن منطقع کرنا شامل ہے۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا عامر عزیز نے واضح کیا کہ نادہندگان کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے جس کے تحت ڈیڈ ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹنے کی مہم میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔ جو صارفین بلز کی ادائیگی نہیں کریں گے ان کے کنکشن منقطع کردئیے جائیں گے اور اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صارفین اپنے ذمہ واجبات اور ماہانہ بلز کی ادائیگی بروقت ممکن بنائیں تاکہ واسا کی سروسز کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں