1ماہ میں ڈیفالٹر ز سے 1کروڑ 21لاکھ ریکوری،221کنکشن منقطع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر ایک ماہ کے دوران ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ 21لاکھ روپے سے زائد ریکوری جبکہ بلز کی عدم ادائیگی پر 221نادہندگان کے کنکشن منقطع کردئیے گئے۔ایم ڈی واسانے ریونیو ڈائریکٹوریٹس کو ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس پرعمل درآمد کرتے ہوئے ریونیو ڈائریکٹرز محمد اقبال ملک اور عمر افتخار کی زیر نگرانی ریونیو اور ڈس کنکشن ٹیموں نے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف جامع اور موثر کاررروائیاں کیں جس کے تحت دسمبر میں نادہندہ صارفین سے مجموعی طور پرایک کروڑ 21لاکھ 85ہزار روپے سے زائد کی ریکوری گئی جبکہ نادہندگان کے 221سیوریج و واٹر سپلائی کنکشن منقطع کئے گئے جس میں ریونیو ڈائریکٹوریٹ ایسٹ نے 73لاکھ 68ہزارروپے سے زائد ریکوری کی اور 115نادہندگان کے کنکشن منقطع جبکہ ریونیو ڈائریکٹوریٹ ویسٹ نے 48لاکھ 16ہزار روپے سے زائد کی ریونیو ریکوری ا ور 106 نادہندگان کے کنکشن منطقع کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادہندگان کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے جس کے تحت ڈیڈ ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹنے کی مہم میں مزید تیزی لائی جارہی ہے جو صارفین بلز کی ادائیگی نہیں کریں گے ان کے کنکشن منقطع کردئیے جائیں گے اور اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں مزید کہا کہ صارفین اپنے ذمہ واجبات اور ماہانہ بلز کی ادائیگی بروقت ممکن بنائیں تاکہ واسا کی سروسز کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں