57

10ارب ڈالر سعودی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کے انتظامات مکمل

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان سعودی عرب کے ساتھ 10ارب ڈالر کے سودے کو جلد حتمی شکل دینے کی توقع کررہا ہے۔اس سودے میں سعودی عرب کی بڑی فرم آرامکوکے ساتھ 2023 میں حب میں ریفائنری کی تعمیر کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ سول اور فوجی حکام کی جانب سے مل کر چلائی جانے والی خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)7ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری ریکوڈک کے حصص میں کرانے پر اور 85 ہزارایکڑ اراضی کی لیز زراعت کیلیے دینے پربھی غور کر رہی ہے۔ سعودی سرمایہ کاری کو ترغیب دینے کیلیے گرین فیلڈریفائنری پالیسی 2023 کیلیے درکار پالیسی ترغیبات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ سعودی عرب ریکوڈک پروجیکٹ میں 7 ارب ڈالر کے حصص کی خریداری کیلیے سرمایہ کاری کریگا یہ سرمایہ کاری ایک قابل عمل ٹرانزیکشن ماڈل کے ذریعے سعودی ویلتھ فنڈ کی مدد سے ہوسکتی ہے۔ایک اور امکان زرعی کارپوریٹ فارم کیلیے 85ہزار ایکڑ کی لیز غیرملکی سرمایہ کاروں کو دینا ہے۔ایس آئی ایف سی اس حوالے سے ایک ٹرانزیکشن پائپ لائن تیار کررہی ہے جس سے ضروری انفراسٹرکچر کیلیے سرمایہ کاری کو تیز کیاجاسکتا ہے۔ ایس آئی ایف سی کو حالیہ ہفتوں میں بتایا گیا گیاکہ حکومت توانائی، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کیلیے حکومت سے حکومتی سطح پر تیزتر انتظامات کر رہی ہے۔ بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کا فریم ورک قائم کر دیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں