44

10ارب ڈالر کا سعودی آئل ریفائنری منصوبہ التواء کا شکار

اسلام آباد(بیوروچیف)10 ارب ڈالرز کی گرین ریفائنری کا قیام تعطل کا شکار، سینئر حکام کا کہنا ہے کہ آرامکو سعودی حکومت سے الگ، دنیا بھر میں ریفائنری کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے مائل نہیں۔ تین لاکھ بیرل یومیہ خام تیل کو ریفائن کرنے کی صلاحیت کے ساتھ10ارب ڈالرز کی آرٹ آف دی اسٹیٹ اور ڈیپ کنورژن ریفائنری کا قیام تعطل کا شکار ہوگیا ہے جیساکہ سعودی آرامکو کی جانب سے آنے والے تاثرات مطلوبی معیار پر نہیں بلکہ اس حقیقت کے باوجود زیادہ الجھن کا شکار ہیں کہ پاکستانی حکام نے سعودی عرب کی خواہش کے مطابق نئی گرین ریفائنری پالیسی کو 25 سال کے لئے 7.5 فیصد ڈیمڈ ڈیوٹی اور 20 سال کی ٹیکس چھوٹ کے ساتھ بھاری مراعات کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں