50

10اضلاع میں سمارٹ لاک ڈائون

لاہور(بیوروچیف)پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اسموگ کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے10اضلاع میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ’پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 اضلاع میں لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہا ئوالدین شامل ہیں۔ جس کے تحت نقل وحرکت محدود ہوگی۔تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالجز، یونیورسٹیز بند رہیں گے، تاہم آن لائن کلاسز ہوسکیں گی، بازار، دکانیں، جم، سینما گھر اور دفاتر 3 بجے کے بعد کھولے جاسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں