10دن قبل لاپتہ ہونیوالے شادی شدہ شخص کی گندے سیم نالہ سے لاش برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار)10دن قبل لاپتہ ہو نیو الے شادی شدہ شخص کی گندے سیم نالہ سے لاش برآمد،موت کی خبر سن کر گھر میں قیامت صغری کا منظر،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدودِ 240موڑ سیم نالہ کی صفائی کے دوران نوجوان کی لاش ملنے کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق ناظر نے پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو سیم نالہ سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق لاش کی شناخت منیر احمد ساکن اسلام پورہ کے نام سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق منیر احمد 10 دن سے لاپتہ تھا اور اسکی گمشدگی کی رپورٹ درج تھی پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے اچانک ہلاکت کا سن کر گھر میں قیامت صغری کا منظر برپا ہو گیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں