57

10سالہ بچے کیساتھ بداخلاقی کرنیوالا عطائی ڈاکٹر گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)پولیس تھانہ صدر نے دوائی لینے کیلئے جانیوالے10سالہ بچے کوبداخلاقی کا نشانہ بنانیوالے عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کے نواحی گائوں چک نمبر22گ ب کے رہائشی سرور نے پولیس کو بتایا کہ سائل کا بیٹا اسد علی بعمر 10سالہ بخار کی دوائی لینے جا رہا تھا کہ راستہ میں عطائی ڈاکٹر فرمان ولد بوٹا ساکن 21 گ ب نے اسے دبوچ لیا اور کماد فصل میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے وقوعہ میں ملوث عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے بتایا کہ وقوعہ میں ملوث گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں