10سالہ پاکستانی نابینا بچے نے قرأت کا عالمی مقابلہ جیت لیا

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد سے تعلق رکھنے والے ایک 10برس کے پاکستانی نابینا بچے محمد ابوبکر نے انڈونیشیا میں قرت کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا۔انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں رابطہ عالم اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے تحفیظ و قرت کے بین الاقوامی مقابلے میں حافظ ابوبکر نے بھی شرکت کی اور میدان مار لیا۔ابو بکر کے والد کراچی کی ایک مسجد میں خادم ہیں، ابوبکر نے اسلامی ممالک کے طلبہ کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کی، وہ کراچی کے مدرسہ دار الاصلاح للتحفیظ والتجوید کا طالب علم ہے۔طالب علم ابوبکر کے استاد اور مدرسہ کے مہتمم قاری اصلاح اللہ صادق نے اس کام یابی پر پوری قوم کو مبارک باد دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں