10سال پہلے حادثے سے کوما میں چلی گئی تھی’ نمرہ خان

کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے 2015 میں پیش آنے والے خوفناک حادثے کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سال پہلے ایک حادثے کی وجہ سے میں کوما میں چلی گئی تھی۔نمرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی شدید زخمی حالت کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ کار حادثے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج اور کچھ میں وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔اداکارہ نے لکھا ہے کہ آج سے 10سال پہلے میں نے اپنی زندگی کا سب سے تاریک باب دیکھا، ایک ایسا حادثہ جس نے مجھے ہر سانس کے لیے لڑنے پر مجبور کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں