10سنگین مقدمات میں مطلوب2رکنی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانو الہ ریاض اٹھوال نے ٹیم کے ہمراہ کامیا ب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی راہزنی جیسے 10 سنگین مقدما ت میں ملوث و مطلوب دو رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے شہریوں سے چھیننا و لوٹا گیا 7لاکھ روپے مالیت سے زائد کا مال و زر موٹر سائیکلز و موبائل فو ن برآمد کر لئے ہیں ایس ایچ او انسپکٹر ریاض اٹھوال کا کہنا ہے کہ پکڑے جانیوالے ڈکیت انیس ساکن 77ر-ب لوہکے اور اسکے ساتھی اسد الر حمن نے دوران تفتیش انکشاف وارداتوں کا انکشاف کیا ہے پکڑے جانیوالے ملزمان 10سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ پائے گئے ہیں اور علاقے میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے علاقے میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہو گئی ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر آر پی او فیصل آباد نے پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں