3

10لاکھ بھتہ نہ دینے پر تاجر کو قتل کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مدینہ ٹائون پولیس نے دائودکالونی کے تاجرکو 10لاکھ بھتہ نہ دینے پرقتل کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق دائود کالونی کے رہائسی تاجرفیصل نے مدینہ ٹائون پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ نامعلوم ملزمان کی طرف سے مختلف نمبروں سے فون کرکے 10لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کررہے ہیں اوربھتہ کی رقم ادا نہ کرنے پر نہ صرف اسے بلکہ اسکے اہل خانہ کوبھی ختم کرنیکی دھمکیاں دے رہے ہیں جس پر متاثرہ تاجرسے مدینہ ٹائون پولیس کوصورتحال سے آگاہ کیا توپولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں