16

10ماہ میں حکومتی قرضوں کے حجم میں 13فیصد اضافہ

کراچی(بیوروچیف) رواں مالی سال کے 10 ماہ میں حکومتی قرضوں کے حجم میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔جولائی سے اپریل کے دوران حکومت کا قرضہ بڑھ کر 66ہزار 83 ارب روپے تک پہنچ گیا، گزشتہ سال اسی عرصے میں حکومت کا قرضہ تقریباً 58 ہزار 60 ارب روپے تھا۔اس عرصے کے دوران ملکی قرضے 22 فیصد اضافے سے 44,482 ارب روپے تک پہنچ گئے، اس عرصے کے دوران بیرونی قرضے 2 فیصد کم ہو کر 21,602 ارب روپے رہ گئے۔اعداد و شمار کے مطابق آئی ایم ایف سے قرضہ 15.8 فیصد اضافے کے ساتھ 2461 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں