16

10منشیات فروش گرفتار،6کلو ہیروئن ،4کلو چرس ،1کلو سے زائد آئس برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف فیصل آباد پولیس کا بھرپور کریک ڈائون۔ تھانہ غلام محمد آباد، ملت ٹائون، بٹالہ کالونی، ڈجکوٹ، صدر فیصل آباد، ترکھانی، مامونکانجن، ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دس منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان آصف، عاطف، خالد، بلاول، عرفان، شان مسیح وغیرہ کے قبضہ سے چھ کلو ایک سو بیس گرام ہیروئن، چار کلو تین سو گرام چرس، ایک کلو ایک سو چالیس گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے بیک ٹریک سورسز کے بارے تفتیش شروع کر دی گئی۔سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ منشیات فروشوں ، سپلائرزاور سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں