34

10میں سے 4پاکستانی عدم تحفظ کا شکار

لاہور (بیوروچیف)گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 4 پاکستانی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں 41 فیصد نے ملک کو پہلے سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیا۔سروے میں پاکستانیوں نے کہا کہ 10 سال پہلے کے مقابلے میں بدامنی بڑھی ہے، ذاتی تحفظ کے احساس میں کمی آئی ہے۔گیلپ سروے میں 39 فیصد نے مکمل اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ خود کو ملک میں پہلے سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔سروے میں 51 فیصد پاکستانی دنیا کو بھی پہلے سے زیادہ غیر محفوظ کہتے نظر آئے۔شہریوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کیلیے دنیا کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں،26 فیصد لوگوں نے دنیا کو مکمل محفوظ کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں