10ہزار اضافی عازمین کو حج کی اجازت

اسلام آباد(بیورو چیف ) حج کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری،سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 10ہزار اضافی حج کوٹہ کی اجازت دیدی،حج کوٹہ نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی خصوصی درخواست پر دیا گیا ہے۔سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 10 ہزار اضافی عازمین حج کو امسال حج کی اجازت دے دی اس سلسلے میںنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعودسے رابطہ کیا اورپاکستانی عازمین حج کے لئے حج کوٹہ میں اضافہ کی خصوصی درخواست کی واضح رہے کہ یہ درخواست ان شہریوں کے لئے کی گئی جو حج کی مقررہ آخری تاریخ گزر جانے کے بعد رجسٹریشن نہیں کرا سکے تھے وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی کوششوں سے سعودی عرب نے پاکستان کے لئے مزید 10 ہزار حجاج کرام کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان کی خصوصی درخواست سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کے لئے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی یہ اقدام دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان قریبی تعلقات، باہمی تعاون اور پاکستانی عوام کے لئے سعودی عرب کی خصوصی توجہ کا عملی اظہار ہے اس اقدام کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج 2025ئ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں