100بہترین سکولوں کیلئے10کروڑ انعام کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) 100بہترین سکولوں کو 10کروڑ روپے کیش انعام کااعلان، سکولوں کاانتخاب پنجاب بھرکے36اضلاع سے کیا جائیگا۔تمام سکولوں کو بہترین کارکردگی پر 10، 10لاکھ روپے دیئے جائیں گے، گورنمنٹ سمیت آٹ سورس کیے گئے پیف،پیمہ سکول کو انعام دیا جائے گا۔ سکولوں کی تھرڈ پارٹی سے انسپکشن کروائی جائے گی، بہترین نتائج، انفراسٹرکچر، کلاس رومز ،بنیادی سہولیات کی فراہمی پر انعام سے نوازا جائے گا۔ فنڈز سکول سربراہان اپنی مرضی سے ادارے اور بچوں کی ویلفیئر پر خرچ کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں