57

100سے زائد سکول سربراہان ‘ اساتذہ کو نوٹس

لاہور (بیوروچیف)سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے اور احتجاج میں شریک ہونے پر100 سے زائد سربراہان اور اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری مذکورہ تمام اساتذہ کو24اکتوبر تک کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کرلیا،ذاتی شنوائی کے بعد متعلقہ اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے پر 100 سے زائد سربراہان اور اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔مذکورہ اساتذہ میں پرائمری، ایلمنٹری اور سینئر سکول ٹیچر شامل ہیں۔تمام اساتذہ کو 24 اکتوبر تک کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کیا گیا ہے۔مذکورہ اساتذہ میں کاشف نوید، محمد اختر، حمیداللہ، محمد صدیق، رخصانہ ظفر اور رانا لیاقت علی شامل ہیں۔مزید اساتذہ میں محمد اشفاق ،محمد افضل ، شوکت رشید، اشفاق احمد ، شفیق، محمدریاض ،عابد محمود،الیاس شفقت ،منور حسین اور وسیم ہاشمی کے نام شامل ہیں۔مذکورہ اساتذہ کو تعلیمی سرگرمیاں بائیکاٹ کرکے احتجاج میں شریک رہے۔ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی پہلے سے ہدایات جاری کر رکھی تھی۔اساتذہ کلاسسزکا بائیکاٹ کرکے روزانہ احتجاج میں شریک ہورہے تھے۔سٹرائیک کے باعث طلباوطالبات کا تعلیمی نقصان ہورہا تھا۔احکامات کیخلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان و اساتذہ کو انکوائری کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کیمطابق ذاتی شنوائی کے بعد متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں