100چھوٹے بڑے پارکوں کی دیکھ بھال کیلئے پبلک ”پارک اپنائیں ”پر کام کا آغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ کی تحریک پر پارک اپنائیں ”آڈاپٹ دی پارک” پر کام شروع ہوگیا ہے۔اس ضمن میں چھوٹی ڈی گرائونڈ میں موجود پارک کو سٹیٹ آف دی آرٹ”سکون ویلنس پارک”بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کا اجلاس کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان نے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک مرتضی،ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان اور دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ نجی کمپنی پارک کی ڈویلپمنٹ جبکہ پارک میں صفائی،انفراسٹریکچر کے کاموں میں انتظامیہ معاونت فراہم کرے گی۔پارک میں مختلف حصے تیار ہونگے۔ پبلک میں عوام کا داخلہ فری ہوگا۔پارک ہارٹیکلچر کی ملکیت رہے گا۔کمشنر نے ہارٹیکلچر ایجنسی کو نجی کمپنی کے ساتھ ایم او یو کا ڈرافٹ تیار کرنے کی تاکید کی۔ علاوہ ازیں گٹ پارک،گرین بیلٹ سوساں روڈ کو بھی اسی طرز پرپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔کمشنر نے کہا کہ ابتدائی مرحلہ میں 100 چھوٹے بڑے پارکوں کی دیکھ بھال کے لئے پبلک ”پارک اپنائیں ” پر کام کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں