40

100 سے زائدڈکیتیوں میں ملوث تین خطرناک ملزمان گرفتار

کراچی (بیوروچیف) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران 100 سے زائد ڈکیتیاں اور سٹریٹ کرائم وارداتیں کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خطرناک ملزمان کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سے حراست میں لیا گیا۔ حکمت، ظاہر اور عبدالرشید نے ڈکیتی، چوری اور سٹریٹ کرائم وارداتوں سے خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا۔ ملزمان بینکوں سے رقم نکلوانے والے شہریوں کی ریکی کرتے اور سنسان جگہوں پر لوٹ لیتے تھے۔ موٹرسائیکلیں چوری کر کے بلوچستان لے جا کر فروخت کر دیتے تھے، ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث رہے ہیں، گرفتاری کے بعد ملزمان نے 100 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں