فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع کے 108 سول ججز کے تقرر وتبادلے کر دیئے گئے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع فیصل آباد کے سول ججز سید قمر عباس کو فیصل آباد سے کھاریاں’ وحید احمد کو فیصل آباد سے وزیرآباد’ محمد کلیم اسلم اعوان کو جڑانوالہ سے لیلاں’ مس سائرہ بتول کو کھاریاں سے فیصل آباد’ مس نمبزا یٰسین کو نارووال سے فیصل آباد’ کاشف رشید خان بنگش کو پیرمحل سے فیصل آباد’ مس عظمیٰ ظہور کا لاہور سے فیصل آباد’ مس ناصرہ پروین کو فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں’ مس گلزیم اسلم کو فیصل آباد سے لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع کے سول ججز کو تبدیل کر دیا گیا۔ تبدیل ہونے والے ججز کو جلد عہدے سنبھالنے کا کہا گیا ہے۔
54