11 پاکستانی پلیئر BPL کا حصہ بن گئے

لاہور (سپورٹس نیوز) بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)میں پاکستان کے 11 کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان کے بیشتر کرکٹرز کو بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی نیلامی کے دوران فرنچائزز نے لیا اور کچھ سے معاہدے کیے گئے ہیں۔صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی وارئیرز کی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ پاکستانی کرکٹر خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں