44

12ربیع الاول کو جوش وخروش سے منایا جائے گا

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر نے اپنے دفتر میں ممبران امن کمیٹی سابق امیر جماعت اہلسنت مفتی یونس رضوی ، میاں وقاص خالد،حاجی جیب اللہ عطار،ملک خالد رشید،حاجی امجد عطاری،میاں وسیم طارق ، مہر اسلم، شیخ ابوبکر،سید تطہیر حسین شاہ، سید ظفر حسین شاہ و دیگران سے ملاقات کی اور کہا کہ 12ربیع الاول کو میونسپل کمیٹی گرانڈ میں مرکزی تقریب کے بعد نکالے جانیوالے مرکزی جلوس کے شرکا کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی مرکزی جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر نے مزید کہا کہ آقا دو عالم کی ولادت باسعادت ہمارے لئے باعث فخر اور نجات کا ذریعہ ہے آپ کی وساطت سے کائنات تخلیق کی گئی ہے آپ کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں آپ نے ہمیں محبت اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے آپ کی ولادت باسعادت کو جوش و خروش کیساتھ منایا جائے گا،ملاقات کے دوران ممبران امن کمیٹی نے 12 ربیع الاول کے حوالہ سے تجاویز دیں اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں