12سالہ لڑکے کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والا اغواء کار گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نثار کالونی میں 12سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا اغواء کار شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، اہل علاقہ نے اغواء کار عثمان پٹھان کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اغواء کار عثمان پٹھان نے جڑانوالہ سے 12سالہ لڑکے کو اغواء کر کے تھانہ سمن آباد کے علاقہ نثار کالونی لے آیا اور رات بھر لڑکے کو ہوس کا نشانہ بناتا رہا اور لڑکے کو پشاور لے جانے کیلئے اس کی کٹنگ کروانے کیلئے حجام کی دکان پر لایا تو مغوی بچے نے حجام کو صورتحال سے آگاہ کر دیا جس پر حجام نے ملزم کو پکڑ کر شور مچایا تو اہل محلہ جمع ہو گئے اور فیصل پٹھان کو پکڑ لیا اور اسکی درگت بنا کر پولیس کو اطلاع کی تو سمن آباد پولیس نے ملزم عثمان پٹھان کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں