27

12ڈی پی اوز کے تقرروتبادلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12ڈی پی اوز کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، نوٹیفیکیشن سید علی کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین کو ڈی پی او منڈی بہائو الدین تعینات کردیا گیا، ڈی پی او منڈی بہائو الدین رضا صفدر کاظمی کورس پر روانہ ، ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو ڈی پی او سرگودھا تعینات کردیا گیا،بلال ظفر شیخ کو ڈی پی او شیخوپورہ تعینات کردیا گیا، کامران ممتاز کو ڈی پی او لودھراں تعینات کردیا گیا ، ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال کورس پر روانہ، مستنصر عطا باجوہ کو ڈی پی او گجرات تعینات کردیا گیا، ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کورس پر روانہ، محمد عبداللہ لک کو ڈی پی او بھکر تعینات کردیا گیا، ڈی پی او بھکر محمد نوید کو اے آئی جی فنانس تعینات کردیا گیا،ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کو اے آئی جی آپریشنز تعینات کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں