39

12کروڑ کی کرپشن’مونس الٰہی کیخلاف مقدمہ درج

لاہور (بیوروچیف)بارہ کروڑ دس لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن کی انکوائری،ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ایف آئی اے کے مطابق مونس الہی بطور ایم این اے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث رہے ۔ عامر سہیل مونس الہی کے کیش رائیڈر اورفرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا۔مونس الہی کو تین کال اپ نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے۔ مقدمہ میں زہرہ الہی اورعامر سہیل کو بھی نامزد ملزم قرار دیا گیا ہے۔اس سے قبل لاہورکی مقامی عدالت نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈکی استدعامسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو دو مقدمات میں عدالت سے رہائی کے بعد گوجرانوالہ سے تیسرے مقدمے میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں