12ہزار پاکستانیوں کی امریکہ سے بیدخلی کی تیاریاں

اسلام آباد (عظیم صدیقی سے) متاثرین ”ٹرمپ” کا پہلا 8رکنی قافلہ فوجی جہاز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گیا ہے اب تک امریکہ کی مختلف ریاستوں سے 12000 پاکستانیوں کو غیر قانونی ڈیکلیئر کیا گیا ہے انہیں ایک یکجا کیا جائیگا اور پھر ان کی مرحلہ وار یا یکمشت واپسی ہو گی ان متاثرین میں درجنوں صحافی بھی شامل ہیں جنہوں نے مارے جانے کے خوف سے پناہ لے رکھی تھی یہ سب لوگ عرصہ دراز سے امریکہ میں مقیم تھے بھارت کے غیر قانونی امیگریٹس جنکی تعداد ہزاروں میں ہے نئی دہلی آ چکے ہیں۔ 12000 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کے بعد سکیورٹی ادارے مزید پاکستانیوں کو بھی تلاش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں